بنٹوال 5؍جولائی (ایس او نیوز) کروپاڈی پنچایت کے نائب صدرعبدالجلیل کروپاڈی کے قتل کی وجہ سے خالی ہوئی نشست پر جو ضمنی انتخاب ہوا تھا اس میں مقتول جلیل کے بھائی انورنے کانگریس کی حمایت کے ساتھ جیت حاصل کی ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق انور کے مقابلے میں بی جے پی کے امیدوار ہریش کوڈلا نے 320ووٹ حاصل کیے جبکہ انور کے حصے میں449ووٹ پول ہوئے۔خیال رہے 2جولائی کو منعقدہ ضمنی انتخابات کے لئے بہت ہی سخت سیکیوریٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ جملہ769ووٹ پول ہوئے تھے جن میں 21 ووٹ خراب قرار دیا گیا تھا۔